کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کب سے شروع ہوگی؟ کراچی والے تیار ہوجائیں

ہماری ویب  |  Jul 25, 2024

کراچی میں شدید حبس اور گرمی سے پریشان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ 29 یا 30 جولائی سے شہر میں ریزتبارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔

جواد میمن کے مطابق راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 2 اور 3 اگست تک جاری رہے گا.

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More