مختلف مشہور کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل موبائل فونز لانچ کیے جاچکے ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر ایپل نے ابھی تک فولڈ ایبل موبائل نہیں تیار کیا تھا البتہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایپل بہت جلد اس میدان میں بھی طبع آزمائی کرنے والا ہے.
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2026 میں متعارف کرایا جائے گا جو فلپ اسٹائل کا ہوگا۔
عام طور پر ایپل اسمارٹ فونز کی تیاری میں 2 سال کا عرصہ لیتا ہے اسی طرح فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کا آغاز 2024 میں کیا جائے گا اور 2026 تک متعارف کرایا جائے گا.
ایبل کے فلپ موبائل کی اسکرین ایک جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے فراہم کی جائے گی اور اس کے لیے ایپل نے معاہدے پر دستخط بھی کردیے ہیں. کہا جارہا ہے کہ فلپ موبائل کھولنے کے بعد عام آئی فون جتنا ہی ہوگا.
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چین میں آئی فون کی فروخت میں کمی کے بعد فلپ آئی فون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایپل کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو بنانے میں جلد بازی سے کام لینے کے بجائے اس میں بہتری لانے کے امکانات پر غور کرتا ہے.