بشنوئی گینگ مجھے اور خاندان کو قتل کرنا چاہتا ہے، سلمان خان

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے کہا کہ بشنوئی گینگ مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کرنا چاہتا ہے۔

ممبئی پولیس کو اپنے بیان میں سلمان خان نے بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رواں برس اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر لارنس بشنوئی گینگ کی فائرنگ کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔

امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کے وقت جیا بچن کے سامنے رکھی گئی شرط سامنے آ گئی

سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی ان پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس سے متعلق باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔

اپنے بیان میں سلمان خان نے مزید کہا کہ انہیں بعد میں پتا چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ واقعے کے سلسلے میں اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More