سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 50 ہزار ، 500 روپے اور10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار ، 763 رووپے ہو گئی۔
سونا پھر 800 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 42 ہزار 300 ہو گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا43 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 370 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کی کمی سے 2860 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2451.98 روپے کی کمی سے 2451.98 روپے کی سطح پر آ گئی۔