بھارت کو پاکستان لانے کی ذمہ داری آئی سی سی کو سونپ دی گئی،بھارتی میڈیا کا دعوی

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان لانے کی ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو سونپ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ بی سی سی آئی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی لیکن اس اجلاس میں شیڈول اور فارمیٹ پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اب آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی بحث کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دے۔

پی سی بی کی جانب سے ڈرافٹ شیڈول میں بھارت کے تمام میچز حتیٰ کہ سیمی فائنل بھی لاہور میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد شامی نے خودکشی کا سوچا تھا، کرکٹر کے دوست کا انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ذریعے نے تصدیق کی کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو محصولات کی ادائیگی، میچز کی جگہ کا انتخاب اور اپنی حکومت سے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان میں ہونے والی بھارتی ٹیم کی کلیئرنس سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کو بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بی سی سی آئی کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ آئی سی سی نے اس مسئلے کے حل کے لیے ٹورنامنٹ کے بجٹ میں اضافی اخراجات بھی شامل کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More