آپ بھی اپنے بجلی کے بلوں میں کمی لاسکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانیں 5 آسان حل

ہماری ویب  |  Jul 24, 2024

بجلی کے بلوں نے آج کل عوام کے ہوش اڑائے ہوئے ہیں، آئے دن بڑھتی قیمتوں نے جہاں غریب کی کمر توڑ رکھی ہے وہیں متوسط اور امیر افراد بھی اس سے شدید متاثر ہیں۔

بجلی کے بلوں پر ایک درجن سے زائد مختلف ٹیکسز نے ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہےایسے میں اگر آپ اپنا بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے ان 7 طریقوں پر عمل کر کے دیکھیں، جس سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

غیر ضروری آلات کو بند رکھیں:

گھر میں اکثر غیر ضروری طور پر لائٹ یا پنکھے کھلے رہتے ہیں ان کو بلاوجہ نہ چلائیں بلکہ کمرے سے باہر نکلتے وقت ان کو لازمی طور پر بند کردیں۔ اسکے علاوہ کچھ آلات استعمال نہیں کر رہے ہوتے لیکن انہیں اسٹینڈ بائی پر رکھتے ہیں یا ان کے بٹن بند نہیں کرتے اور پلگ لگے ہوتے ہیں جو بجلی کے خرچ کا باعث بنتے ہیں، اسلیئے انہیں بھی مکمل طور پر بند رکھیں۔

سولر پینل کا استعمال:

ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم کی انسٹالمنٹ پر صرف ایک بار خرچہ کریں۔ اس سے جو بجلی ملے گی وہ ضرورت کے مطابق استعمال کر کے اس کو آگے فروخت بھی کر سکتے ہیں۔ سولر سسٹم کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوڈشیڈنگ میں بھی آپ بجلی کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کم وولٹ والی چیزیں استعمال کریں:

اب مارکیٹ میں لائٹ، پنکھوں کے علاوہ دوسرے برقی آلات بھی کم وولٹ میں دستیاب ہیں تو کوشش کریں زیادہ وولٹیج کھینچنے والے آلات کی جگہ ان کو گھر میں لگائیں اور بجلی کی بچت کریں۔

اے سی کا کنٹرولڈ استعمال

ہمیشہ کنٹرولڈ اے سی استعمال کریں یعنی 25 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم پر درجہ حرارت رکھیں اور جب کمرہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر اس کو بند کر کے پنکھے کا استعمال کریں۔

بجلی کا استعمال دیکھ بھال کر کریں:

آج کل اضافی ٹیکس وغیرہ کے باعث دیکھنے میں آرہا ہے کہ 200 یونٹ کے اندر بجلی استعمال کرنے والوں کے بل تھوڑے مناسب جبکہ 200 سے اوپر جانے والے یونٹس کے بل ڈبل آرہے ہیں۔ اسلیئے بجلی کے بڑھتے یونٹس پر کڑی نگاہ رکھیں کہ یہ 200 کے اندر ہی استعمال ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More