ویمنز ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ قومی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ قومی ویمنز ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرلیا۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

یو اے ای کی طرف سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ کپتان ایشا اوز نے 16 اور خوشی شرما نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، توبہ حسن اور نشرا سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More