مینڈیٹ چور سرکار لاکھ پابندیاں لگائے ، ڈیل کرینگے نہ ملک چھوڑیں گے ، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی بابا اور 40 چوروں سے پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی۔ مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائے ، ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں۔

اگست میں احتجاجی تحریک شروع کریں تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان دو بار ملک سے بھاگ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعبوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے، ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی پر پابندی ، نواز ، زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں ، فواد چوہدری

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا شمار جعلی سرکار کے بڑے احمقانہ فیصلوں میں ہوگا، سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More