پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں ناکام

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

تین مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب تک 20 سے زائد انٹرنیشنل ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہے جن میں 1960، 1968 اور 1984 کے گولڈ میڈل شامل ہیں۔ تاہم 26 جولائی سے پیرس میں شروع ہونے والے اولمپکس 2024 میں پاکستان ٹیم نہیں ہے۔

ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، آرمی چیف

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں چھٹے ساتویں نمبر پر آتی تھی تو ایک اُمید تھی کہ ایک دن آئے گا کہ ہم جیتیں گے لیکن اب تو ہم کوالیفائی نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ اسے میری خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی کہ میرا تعلق اولمپک چیمپئن فیملی سے ہے۔ فیملی میں تین اولمپک گولڈ ہیں، اس لیے میرے لیے یہ صورتِ حال انتہائی مایوس کن ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے، کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، وزیراعظم

سابق اولمپئین نے کہا کہ میرے لیے ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے۔ اگر یہی سسٹم رہا تو ہماری واپسی بہت مشکل ہے اور ہم 2028 کے اولمپکس میں بھی نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More