ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 157 افراد ہلاک ، سرچ آپریشن جاری

اردو نیوز  |  Jul 23, 2024

ایتھوپیا کے جنوب میں دور دراز علاقے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 157 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق مقامی حکام نے منگل کو بتایا ’ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں جو مٹی میں دب جانے والے افراد کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔‘

ملک کی ایک مقامی منتظم ’دگماوی آئیلے‘ نے بتایا ہے ’جنوبی ایتھوپیا کے کینچو شاچا گوزدی ضلع میں مٹی کے تودے میں دبنے والے متاثرین میں چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔

گوفا زون علاقے میں کمیونیکیشن آفس کے سربراہ کاساہون ابیانے کے مطابق ’پیر کی رات کو مرنے والوں کی تعداد 55 تھی جو منگل کو بڑھ کر157 تک  پہنچ گئی ہے تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

علاقے میں شدید بارش کے باعث زیادہ تر متاثرین پیر کی صبح مٹی کے تودے میں دب گئے تھے جب کہ امدادی کارکنوں نے تلاش کا کام جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز ایک تودے سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا تھا۔

حادثے میں بچوں کو اپنے پیاروں کی لاشیں گلے لگاتے دیکھا گیا۔ فوٹو اے پیگوفا زون میں ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی کے ڈائریکٹر مارکوس میلیس نے  بتایا ہے ’ امدادی کارکنوں کے ایک گروپ کے بہت سے افراد  لا پتہ ہیں جو دوسروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے کیچڑ یا دلدل میں پھنس گئے تھے۔

ڈائریکٹر میلیس نے مزید بتایا ہے ’ہم ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

ایتھوپیا میں جولائی تا وسط ستمبر شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔ فوٹو اے پیاس حادثے کی وجہ سے ماں، باپ اور بہن بھائیوں سمیت پورے خاندان کے افراد کو کھو دینے والے بہت سے بچوں کو اپنے پیاروں کی لاشوں کو گلے لگاتے دیکھا گیا ہے۔

ایتھوپیا کے ان علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ عام ہے جو جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More