انڈیا میں چھ ہزار ارب روپے کا ’سب سے زیادہ‘ دفاعی بجٹ منظور

اردو نیوز  |  Jul 23, 2024

انڈیا کی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں چھ ہزار ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق انڈیا کی وزیر خزانہ نرمالا سیتامین کی جانب سے پانچ ماہ قبل عبوری بجٹ میں تجویر کیے گئے چھ اعشاریہ 21 لاکھ کروڑ روپے کو ہی دفاعی بجٹ کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس بجٹ کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’وزارت دفاع کے لیے چھ لاکھ 21 ہزار 940 اعشاریہ 85 کروڑ روپے کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے پر میں وزارت خزانہ کا شکرگزار ہوں۔ یہ انڈیا کے مجموعی بجٹ 2024-25 کا 12 اعشاریہ نو فیصد ہے۔‘

بجٹ میں مسلح افواج کو تقویت دینے کے لیے 172 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید  کہا کہ ’172 ہزار کروڑ روپے کی کیپٹل آؤٹ لے سے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔ ڈومیسٹک کیپیٹل کی خریداری کے لیے ایک لاکھ 55 ہزار 18 اعشاریہ 43 کروڑ روپے مختص کرنے سے آتمانیر بھارتا (خود انحصار انڈیا کے تصور) کو تقوت ملے گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More