ویمنز ٹی20ایشیا کپ گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے یواے ای کو10وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈمبولا سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے،پاکستان نے مطلوبہ ہدف14.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
ویرات کوہلی کن مضامین میں نکمے؟میٹرک کی مارک شیٹ منظر عام پر آگئی
گل فیروزہ نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی،گل فیروزہ 62اورمنیبہ علی 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔