کراچی میں طوفان اور تیز بارش.. ہائی الرٹ جاری

ہماری ویب  |  Jul 23, 2024

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کے خطرے سمیت جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان اور تیز بارش متوقع ہے۔

ادارے کے مطابق بحیر ہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں تیز بارشیں ہوں گی جو 27 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں.

سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی، حیدرآباد، عمر کوٹ میں بھی آج شام سے تیز بارش متوقع ہے جبکہ میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، سجاول، اسلام کوٹ اور مضافاتی علاقوں میں آج رات آندھی اور تیز بارشوں کے علاوہ طوفان کا بھی اندیشہ ہے.

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں روہی، رحیم یار خان، بالائی اور وسطی پنجاب، پوٹھوہار ریجن میں بارش کا امکان جبکہ آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے.

بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے.

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں اور عوام کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی تاکید کی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More