افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کردی۔
کولمبو میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں اے سی بی کے حکام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم فروری میں چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گی۔افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا کہ اس بارے میں میڈیا گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے، کوئی وجہ نہیں کہ افغان ٹیم پاکستان نہ جائے۔
چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارتی بورڈ سے حکومتی انکار کا ثبوت مانگ لیا، بھارتی میڈیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے چمپیئنز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ بغیر کسی تشویش کے منظور ہوگیا، بھارت یا کسی ملک نے ہائی برڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچ پاکستان سے باہر لے جانے پر بھی آئی سی سی میٹنگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی کو میٹنگ کے بعد یقین ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر میچ کھیلے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے اس اجلاس میں مختلف بورڈ کے سربراہان موجودہ تھے۔ پاکستان کی طرف سے محسن نقوی اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے اجلاس میں شرکت کی۔