ویرات کوہلی کن مضامین میں نکمے؟میٹرک کی مارک شیٹ منظر عام پر آگئی

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

میٹرک کی ایک مارک شیٹ بھارتی میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا  کہ یہ ویرات کوہلی کی ہے۔

وائرل مارک شیٹ کے مطابق ویرات نے 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار کے saviour convent نامی سکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا ہے۔

ہاردک پانڈیا اور انکی اہلیہ کے درمیان راستے ہمیشہ کیلئے جدا

ویرات کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کیے لیکن ساتھ ہی دیگر مضامین میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سب سے کم مارکس ریاضی اور سائنس میں حاصل  کیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے saviour convent سے ہی 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، اس سے قبل 9 جماعت تک کوہلی وشال بھارتی پبلک سکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More