معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ دبئی ریکارڈنگ کے سلسلے میں آیاہوا ہوں،بہت جلد وطن واپس آکر عوام کو اپنے بہترین گانوں سے محظوظ کروں گا۔
چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم
کچھ لوگ بلاوجہ میرے خلاف افواہیں پھیلارہےہیں،مداحوں سے کہتاہوں کہ ایسی گھٹیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے برج دبئی پولیس سٹیشن میں رکھا گیا۔ راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔
خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ
یاد رہے راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔