خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر کو ڈرامے کے بہانےگھر بلاکر لوٹ لیا گیا

پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزمہ نے بتایا  کہ  خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے خلیل الرحمان قمر سے چیٹ ہوئی،تصاویر کا تبادلہ ہوا۔

خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا،تب میں نے گھر بلا لیا،پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More