پاکستان شاہینز کی چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148رنز سے شکست

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی۔

ڈارون میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے گیند بازوں نے بنگلہ دیش اے کے بلے بازوں کو کریس پر ٹکنے نہ دیا۔ چوتھے دن کے اختتام پر 428 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی اس جیت میں اسپنر مہران ممتاز، فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور خرم شہزاد کی عمدہ باؤلنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ دوسری اننگز میں مہران ممتاز نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

بنگلہ دیش اے کی طرف سے دوسری اننگز میں امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے71 رنز اور پرویز حسین نے 57 کی اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More