معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سندر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا،مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے، گھر پہنچنے پر مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا،پی ڈی ایم اے
ملزمان مارپیٹ کرتے رہے اور مختلف جگہوں پر گھومتے رہے،ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔
ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھینی، اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ سے نقدی ٹرانسفر کی،ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد کم ہو جائے گی،اویس لغاری
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔
ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کر لی گئی،پکڑے گئے ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں،تفتیش کی جارہی ہے۔