ابھیشیک بچن کی طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ لائیک کی تھی جو بعدازاں ان کی اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی طلاق سے متعلق گردشی افواہوں کی وجہ بنی۔

یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، آصف کرمانی

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے طلاق سے متعلق مضمون لائیک کرنے کی اصل وجہ معلوم کرلی ہے۔صارفین کے مطابق ابھیشیک بچن نے طلاق کے بارے میں پوسٹ اس لیے لائیک کی تھی کیونکہ ایشوریا رائے بچن کی قریبی و دیرینہ دوست زیرک مارکر نے اس مضمون کی تحریر میں تعاون کیا تھا۔

دی انڈین ایکسپریس نے مذکورہ مضمون کے اختتام پر زیرک مارکر کو بطور معاونین درج کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More