حرا مانی کو کس کس اداکارہ نے شادی پر نہیں بلایا؟

سچ ٹی وی  |  Jul 20, 2024

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ مجھے شادی پر کوئی نہیں بلاتا لیکن میں بیٹے مزمل کی شادی پر سب کو بلاؤں گی۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران میزبان میرا سیٹھی سے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا حتیٰ کہ تم نے بھی نہیں بلایا۔

حرا مانی کا کہنا تھاکہ جنھوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان کے نام لوں تو مجھے سجل علی، سارہ علی خان، اقرا عزیز اور میرا سیٹھی نے بھی شادی پر نہیں بلایا لیکن مجھے نہیں پتہ کہ مجھے شادی پر کیوں نہیں بلا تے شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔

حرا مانی کے شکوے پر میرا سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی شادی پر واٹس ایپ پر دوستوں کو دعوت نامے بھیجے تھے، وقت کم تھا اس لیے یہ دعوت نامے ایک ہی دن میں بھیجے گئے اور جن لوگوں کے نمبر میری لسٹ میں موجود تھے میں نے انھیں دعوت نامہ بھیج دیا اور آپ رہ گئیں جس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

میرا کی وضاحت پر حرا مانی نے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More