ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jul 19, 2024

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دےدی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو اسے مہنگا پڑا،پاکستانی ٹیم 19.2اوورز میں 108رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔

آئی ٹی بندش :پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے، پی ٹی اے

سدرہ امین 25،طوبیٰ حسن اور فاطمہ ثنا 22،22رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں ،پاکستان کی 3 کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئیں۔

109رنز کا ہدف بھارت نے 14.1اوورز میں3وکٹوں پر حاصل کیا،اسمرتی مندھانا 45اورشفالی ورما40رنز بنا کر نمایاں رہیں،سعیدہ عروب 2اورنشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔دیپتی شرما میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More