سوریا کمار یادیو بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان نامزد

ہم نیوز  |  Jul 19, 2024

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کے لیے سوریا کمار یادیو کو کپتان نامزد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے۔ جبکہ شبمن گل مختصر ترین فارمیٹ میں سوریا کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے ہادرک پانڈیا کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تھا۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کو سونپی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

بی سی سی آئی نے جمعرات کو سری لنکا کے خلاف 27 جولائی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ جس میں ہرشیت رانا اور ریان پراگ کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More