بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ آنے کی صورت میں سری لنکن ٹیم کے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں ہوگی تاہم اب تک بھارتی ٹیم نے ایونٹ میں اپنی شرکت کنفرم نہیں کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتی ہے تو پھر اس کی جگہ سری لنکا کو ایونٹ میں شامل کیا جائے گا اور وہ بھارتی ٹیم کی جگہ لے گی۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، اسفندیار ولی

2002 کی چیمپئن سائیڈ 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل کے گروپ مرحلے میں 9ویں نمبر پر تھی جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پائی، یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائی۔

ممکنہ طور پر بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس ٹورنامنٹ کو سری لنکا یا یو اے ای منعقد کرنے کی درخواست کرسکتا ہے جیسا کہ ایشیا کپ 2023 ایڈیشن کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے ایک ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا تھا، تاہم چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں ایسا ہونا مشکل ہے۔واضح رہے ایونٹ کے انعقاد میں کم و بیش 6 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More