ورلڈجونیئر اسکواش چیمپیئن شپ ، پاکستان کے حمزہ خان اور عبداللہ نواز کو کوارٹر فائنل میچز میں شکست

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی حمزہ خان اور عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کے بعد دفاعی چیمپئن حمزہ خان بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔ حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی، 67 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی، حمزہ خان نے 0-2 کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا

ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے کوارٹرفائنل میں شکست دے دی، محمد ذکریا نے عبداللہ کو 33ویں منٹ میں 0-3 سے شکست دی۔عبداللہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے شکست دی۔

ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33 منٹ میں 3-0 سے ہرادیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ خان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی 31ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More