معروف بھارتی اداکارہ کا بھائی منشیات کیس میں گرفتار

سچ ٹی وی  |  Jul 16, 2024

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کے بھائی اور اداکار امن پریت سنگھ کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار امن پریت کول کو منشیات استعمال کرنے پر 4 غیرملکیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اداکار سمیت 5 افراد کو ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق محکمہ انسداد کو خفیہ ذرائع سے خبر ملی تھی کہ 2 کلو سے زائد کوکین فروخت کے لیے حیدرآباد لائی جا رہی ہے جس پرکارروائی کی گئی۔ پولیس نے منشیات استعمال کرنے والے 30 سے زائد افراد کی شناخت کی جن میں اداکار امن پریت بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو طبی معائنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کارروائی کے دوران 200 گرام کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت بھارتی روپوں میں 2 کروڑ ہے۔ امن پریت سنگھ کی بہن راکول پریت سنگھ کو بھی 2021، 2022 اور 2023 میں منشیات کی ترسیل اور استعمال کے حوالے سے پوچھ کچھ کے لیے طلب کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More