پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 16, 2024

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کر دیا۔

ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پچز کی تیاری کی بھی نگرانی کریں گے۔ ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔

ٹونی ہیمنگ کو پچز کی تیاری کا 40 سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ ٹونی ہیمنگ 2007 سے 2017 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ کیوریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ 2024میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

واضح رہے کہ ٹونی ہیمنگ نے آسٹریلیا کے کئی مشہور کرکٹ گراؤنڈز بشمول میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں کام کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More