سلمان خان کی یہ گھڑی کتنی مہنگی؟

سچ ٹی وی  |  Jul 15, 2024

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں مہنگی ترین گھڑی پہن کر شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جمعے کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز تک جاری رہیں۔

شادی اور اس کے بعد کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں بالی وڈ کی نامور شخصیات نے خاندان سمیت شرکت کی جن میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، شاہ رخ خان اور سلمان خان اور دیگر شامل ہیں۔

بھارت کی اس مہنگی شادی کے میڈیا میں چرچے جاری ہیں اور قیمتی ملبوسات اور تحائف کی خبریں آئے روز سامنے آ رہی ہیں۔

اب سلمان خان کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اننت امبانی کی ہلدی کی تقریب میں کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ہلدی تقریب میں سلمان خان کالے شلوار قمیض اور 23 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 130 بیش قیمت ہیروں اور 779 مختلف قیمتی پتھروں سے بنی ہے جو گھڑی میں قوس و قزح بناتی ہیں۔

اس گھڑی قیمت 28 لاکھ 8 ہزار 901 امریکی ڈالر ہے جس کی بھارتی روپوں میں مالیت 23 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More