دماغ کی ’عمر‘: آپ کیسے اپنے دماغ کو ’جوان‘ رکھ کر بیماریوں سے پاک، لمبی زندگی گزار سکتے ہیں

بی بی سی اردو  |  Jul 15, 2024

Science Photo Library

ہمیں برسوں سے اس بات کا علم ہے کہ ہم ایک اچھے طرز زندگی کی مدد سے طویل عرصے تک صحت مند رہ سکتے ہیں۔

اب سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا نئی ٹیکنالوجی ہمارے دماغ کو بوڑھا ہونے سے روک سکتی ہے۔ اور کیا اس سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ عمر کے ساتھ ہمارے دماغ میں کیا کیا تغیرات رونما ہوتے ہیں؟

اب سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عمر کے ساتھ ہمارے دماغ میں کیا تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایسے میں کیا جدید ٹیکنالوجی ہمارے دماغ کی عمر کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے؟

ہالینڈ میں پیدا ہونے والی 76 سالہ خاتون میگائیکے اور ان کے شوہر ٹام امریکی شہر لاس اینجلس سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع لوما لنڈا میں رہتے ہیں۔ ایک صبح انھوں نے مجھے ناشتے پر خوش آمدید کہا۔

ناشتے میں چِیا سیڈس، دلیا اور بیریاں دی گئیں۔ کوئی میٹھی پروسیسرڈ چیز اور کافی پیش نہیں کی گئی۔ ناشتہ بالکل خالص غذاؤں پر مشتمل تھا۔

Getty Imagesڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

لوما لنڈا کو دنیا کے نام نہاد بلیو زون مقامات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں لوگوں کی اوسط عمر زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں شہر کی ’سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ‘ برادری رہتی ہے جن کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں اور وہ سب سے طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔

یہ لوگ عام طور پر شراب اور کیفین کا استعمال نہیں کرتے، سبزی خور اور ویگن چیزیں کھاتے ہیں اور اپنے جسم کا خیال رکھنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔ وہ اسے اپنا ’ہیلتھ میسیج‘ کہتے ہیں اور اس کی وجہ سے انھیں شہر بھر میں پہچان بھی ملی ہے۔

یہ قصبہ طویل عرصے سے تحقیق کا موضوع رہا ہے کہ یہاں کے لوگ کس طرح لمبی زندگی پاتے ہیں۔

لوما لنڈا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر گیری فریزر نے کہا کہ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ کمیونٹی کے لوگ نہ صرف لمبی عمر کی توقع کر سکتے ہیں بلکہ ’صحت کی مدت‘ میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ خواتین چار سے پانچ سال اضافی صحت مند زندگی گزارتی ہیں اور مرد اوسط سے سات سال زیادہ جیتے ہیں۔

ٹام اور میگائیکے زندگی کے آخری مراحل میں شہر میں رہنے آئے تھے لیکن اب دونوں کمیونٹی میں ضم ہو گئے ہیں۔

لوما لنڈا میں لوگ بے تکلف رہتے ہیں۔ یہاں کے لوگ صرف صحت مند زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اس کمیونٹی کی قدر کرتے ہیں جو انھیں صحت مند زندگی کا مذہب فراہم کرتی ہے۔ لوگوں کو اکثر صحت مند زندگی، موسیقی اور ورزش کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں۔

جوڈی یہاں کی ایک عمارت میں 112 افراد کے ساتھ رہتی ہیں۔ جوڈی نے بی بی سی کو بتایا کہ عمارت میں ہمیشہ دل و دماغ کو روشن کرنے والی گفتگو ہوتی ہے۔

جوڈی نے کہا کہ ’میں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ سماجی ہونا آپ کے دماغ کے لیے کتنا اہم ہے۔ اس کے بغیر، آپ کا دماغ سکڑ جاتا ہے۔‘

سائنس نے بہت پہلے ہی سماجی میل جول کے فوائد کو پہچان لیا تھا۔ لیکن اب یہ شناخت کرنا ممکن ہے کہ کس کا دماغ توقع سے زیادہ تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس کا پتا لگا کر اس کا علاج کیا جا سکے۔

ٹیکنالوجی کی بدلتی ہوئی دنیا میں اے آئی اور ڈیٹا کی مدد سے میڈیکل کے شعبے کو بھی مدد ملے گی۔

BBCلارا لیونگٹن اپنے دماغ کی تھری ڈی تصویر کے ساتھدماغ پر تحقیق کرنے والے سائنسدان کیا کہتے ہیں؟

کیلیفورنیا میں بی بی سی نے دماغی صحت پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں اور ماہرین سے ملاقات کی۔ یہ لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ہم دماغ کے بوڑھے ہونے کے عمل کو تبدیل کر سکتے ہیں یا نہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں جیرونٹولوجی اور کمپیوٹیشنل بایولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آندرے اریمیا نے ایسے کمپیوٹر ماڈل پیش کیے جو ہمارے دماغ کی عمر اور ان کے زوال کا اندازہ لگاتے ہیں۔

انھوں نے ایم آر آئی سکین، 15 ہزار دماغوں کے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ ماڈل تیار کیا تھا تاکہ صحت مند عمر رسیدہ دماغ اور ڈیمینشیا جیسے مرض میں مبتلا دماغوں کو سمجھا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ یہ پیٹرن کو دیکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے جس سے ہم بحیثیت انسان پکڑ نہیں سکتے لیکن مصنوعی ذہانت اس کو پکڑنے کے قابل ہے۔

کیلیفورنیا پہنچنے سے پہلے میں نے اپنا ایم آر آئی سکین کروایا تھا۔ اس کا تجزیہ کرنے کے بعد پروفیسر اریمیا نے بتایا کہ میرے دماغ کی عمر میری اصل عمر سے آٹھ ماہ زیادہ ہے۔ تاہم، پروفیسر اریمیا نے مشورہ دیا کہ نتائج میں دو سال تک کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

ذہنی صحت اور یاداشت کو بہتر رکھنے کے لیے دہی اور ہلدی سمیت چھ بہترین غذائیں کون سی ہیں؟نیند کی کمی سے دماغ کیسے متاثر ہوتا ہے؟ہم اپنے دماغ کو صحت مند اور تیز کیسے بنا سکتے ہیں؟Getty Imagesنجی کمپنیاں اس تکنیک کو کمرشیل بنا رہی ہیںنجی کمپنیاں ٹیکنالوجی کو ’کمرشل بنا رہی ہیں‘

پرائیوٹ یا نجی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو کمرشل بنانے میں مصروف ہیں۔ برینکی نامی ایک نجی کمپنی دنیا بھر میں پھیلے مختلف کلینکس میں یہ خدمات فراہم کر رہی ہے۔

کمپنی کے بانی اوون فلپس نے کہا کہ مستقبل میں لوگوں کے لیے ایم آر آئی کروانا آسان ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ’لوگوں کے لیے ایم آر آئی حاصل کرنا آسان ہوتا جا رہا ہے اور اس سے تیار کردہ تصاویر بہت بہتر ہو رہی ہیں۔

’میں بے وقوف نہیں بننا چاہتا، لیکن ٹیکنالوجی اس مقام پر پہنچ رہی ہے جہاں ہم چیزوں کو ماضی کے مقابلے میں بہت پہلے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اے آئی کے ساتھ ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ مریض کے دماغ میں کیا ہو رہا ہے اور ہمکیا مدد کر سکتے ہیں جو ہو رہا ہے۔‘

’میرے ایم آر آئی سکین کی بنیاد پر پروفیسر اریمیا نے مجھے جو بتایا تھا اس کے برعکس، برینکی نے میری دماغی عمر کو ایک سال کم کر دیا۔ مجھے اس کا ایک تھری ڈی ماڈل بھی دکھایا گیا جو کہ بظاہر بڑا تھا۔ مجھے یقین دلایا گیا کہ یہ میرے دماغ کا اصل سائز تھا۔‘

Getty Imagesپچھلے 200 سالوں میں بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے

گذشتہ 200 سالوں میں متوقع عمر میں ڈرامائی اضافے نے عمر سے متعلق کئی بیماریوں کو جنم دیا ہے۔ مجھے خیال آیا کہ اگر ہم سب طویل عرصے تک زندہ رہے تو شاید ڈیمنشیا ہم سب کے دروازوں پر دستک دے گا۔

پروفیسر اریمیا نے کہا کہ یہ ایک ایسا نظریہ ہے جس پر بہت سے لوگوں نے تحقیق کی ہے۔ لیکن ابھی اس کا تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد ڈیمنشیا یعنی یادداشت کے کھونے میں تاخیر کا راستہ تلاش کرنا تھا اور وہ بھی ایسے میں جب متوقع عمر میں اضافہ ہو۔

یہ سب ہمیں وہیں لے جاتا ہے جہاں ہر سائنسدان اور ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ بلیو زونرز بھی کہتے ہیں کہ طرز زندگی اہم ہے۔

اچھی خوراک، جسمانی اور ذہنی طور پر متحرک رہنا اور خوش رہنا ہمارے دماغ کی عمر بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نیورو سائنس اور سائیکالوجی کے پروفیسر میتھیو واکر کے مطابق اس سب کے علاوہ ایک اور اہم عنصر نیند ہے۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے دماغ اور جسم کی صحت کو بحال کرنے کے لیے دن کے وقت نیند سب سے موثر چیز ہے۔

’آپ کے دماغ کا ایک بھی کام ایسا نہیں ہے جو آپ کے سونے سے بہتر نہ ہو، یا جب آپ کو کافی نیند نہ آئے تو اس سے خراب نہ ہو۔‘

سونے کے پیٹرن میں تبدیلیاں بھی ڈیمنشیا سے منسلک ہیں۔

نیند کے بارے میں ماہرین کی کیا رائے ہے؟

پروفیسر واکر کہتے ہیں کہ ’یہ صرف 60 یا 70 سال کی عمر میں نہیں ہوتا بلکہ یہ 30 سال کی عمر میں بھی شروع ہو سکتا ہے۔ اس لیے نیند سے باخبر رہنے کے ذریعے، ہم ان تبدیلیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر بہتر صحت کا نمونہ بن سکتے ہیں۔‘

سان فرانسسکو کے مضافات میں واقع ایک بایوٹیک کمپنی فاؤنا بایو سردیوں کی گہری نیند کے دوران اور اس کے بعد گلہریوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔

اس حالت میں گلہریوں کے جسم کا درجہ حرارت گر جاتا ہے اور ان کا میٹابولک ریٹ نارمل سے ایک فیصد کم ہوجاتا ہے۔

اس دوران گلہریوں کو نیوران دوبارہ پیدا کرنے اور اپنے دماغ میں کھوئے ہوئے رابطوں کو دوبارہ قائم کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ایک ایسی دوا بنانا ہے جس کے ذریعے وہ اس عمل کو انسانوں میں منتقل کر سکے۔

کیا علاج اور ڈپریشن سے بھی ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھتا ہے؟

BBCلارا لیونگسٹن کے ساتھ لوما لنڈا برادری سے تعلق رکھنے والے افرادعلاج کے باوجود ڈپریشن ’ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے‘

سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر لیان ولیمز نے ایم آر آئی سکین کا استعمال کرتے ہوئے دماغ پر ڈپریشن کی کچھ شکلوں کو سمجھنے کے ایک طریقے کی نشاندہی کی ہے۔

اس سے سائنسدانوں کو ڈپریشن جیسے ذہنی امراض کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی بتا سکتا ہے مریض کا علاج کیسے ہو رہا ہے۔

برائن جانسن جیسے بہت کم لوگ ہیں جو لمبی زندگی گزارنے کے لیے سائنس پر انحصار کر رہے ہیں۔ برائن جانسن ایک کاروباری شخص ہیں جو اپنی حیاتیاتی عمر کو تبدیل کرنے کی کوشش میں لاکھوں خرچ کر رہے ہیں۔

وہ دن میں درجنوں سپلیمنٹس لیتے ہیں، دن میں 19 گھنٹے تک بھوکے رہتے ہیں، مختلف قسم کی ورزش کرتے ہیں، اور مختلف قسم کے (کبھی کبھی متنازع) علاج بھی کرواتے ہیں اور ان سب کے ذریعے وہ اپنی عمر میں تبدیلی کی امید کرتے ہیں۔

لیکن لوما لنڈا کی رہائشی 103 سالہ ملڈریڈ کا کہنا ہے کہ 'آپ کو اپنی خوراک کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔'

ہم اپنے دماغ کو صحت مند اور تیز کیسے بنا سکتے ہیں؟آپ کے دماغ کی صحت کے لیے کون سا وٹامن بہترین ہےذہنی صحت اور یاداشت کو بہتر رکھنے کے لیے دہی اور ہلدی سمیت چھ بہترین غذائیں کون سی ہیں؟ہمارا دماغ ہمیں غریب کیسے بناتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More