پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایک مذاق، انہیں کوئی مس لیڈ کر رہا ہے، اعتزاز احسن

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایک مذاق ہےانہیں کوئی غلط مشورے دے رہا ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق ہے، انہیں کوئی مس لیڈ کر رہا ہے، ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی ہر لیڈر کیسز میں بری ہو رہا ہے ، ان سے اور کچھ نہیں بنا پایا تو اس طرف چل پڑے ہیں۔ بہت ہی کوئی بیوقوف ہے کہ جنہوں نے یہ ریفرنس دائر کرنے کا کہا۔

مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ فارم 45 ان کے گلے میں گھنٹے کی طرح بندھی ہوئی ہےاور یہ فارم 45 کی جو نمود ہے اس سے یہ بھاگنا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر لگائی اور پھر بعد میں ہٹا دی ،نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ن لیگ نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کریں گے تو پی پی انہیں کوئی مشورہ دے گی۔ مسلم لیگ والے جال میں پھنستے جارہے ہیں ۔  عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کی ایک یا دو دن بعد لیگی وزرا تردید کررہے ہونگے۔

انکا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن کے پاس بڑے قابل لوگ ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے انہیں آخر ہوا کیا ہے ۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More