پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، 17 سے 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ

10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔

خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں،عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں،بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More