وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہم پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

یہ فیصلہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ اہم قانونی معاملات پر بات کرنا چاہوں گا،چاہتے ہیں ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے، انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بھی معاف کیا جارہا ہے۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں،ملک ڈیفالٹ کرائیں،ان کے لئے سب معاف ہے،تاثرہے کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ہمارے تحمل اور بردباری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے، ہمیں سیاسی تربیت دی گئی ہے کہ سیاسی مخالفین کی عزت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فاشسٹ حکمران تھے، ماؤں بہنوں کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف نے پی ٹی آئی دور میں کہا تھا کہ میثاق معیشت کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More