محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان شاہینز کی ریڈ بال ٹیم کے بعد وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا بھی اعلان کردیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان ٹیسٹ فارمیٹ جبکہ محمد حارث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

کپتان محمد حارث کے علاوہ وائٹ بال ٹیم میں عثمان خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان اور عمران جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ریڈ بال ٹیم میں بھی سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دورہ آسٹریلیا، صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

شاہینز کے ریڈ بال اسکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز اس وقت ڈارون آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ دو ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔ ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان شاہینز بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More