ومبلڈن، سات مرتبہ کے فاتح جوکووچ کو فائنل میں کارلوس الکاراز سے شکست

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

اسپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاراز نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن فائنل میں دفاعی چیمپیئن کارلوس الکاراز اور سات مرتبہ ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ مدِ مقابل آئے۔ کارلوس الکاراز نے لگاتار دوسرے سال جوکووچ  کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

21 سالہ کارلوس الکاراز اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے نواک جوکووچ کو 2-6، 2-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل کا دوسرے سال بھی دفاع کیا۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More