ژوب اور گرد و نواح میں 5 شدت کا زلزلہ

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں پے در پے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اور  3.9 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد ، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی گہرائی 35 جبکہ دوسرے کی 15 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 106 اور 79 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More