اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

یورو کپ کے فائنل میں اسپین انگلینڈ کو شکست دے کر سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا۔

فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔

اسپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں کے میچ کے 47 ویں منٹ میں اسپین کے نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کو برتری دلا دی۔

چیئرمین پی سی بی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

میچ کے 73 منٹ میں انگلینڈ کے پالمر نے گول کرکے اسپین کی برتری کو برابری میں بدل دیا، میچ کے 86 منٹ میں مکل اورزیبال نے گول کرکے اسپین کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی اور اسپین چوتھی مرتبہ یوروکپ کا جیتنے میں کامیاب ہو گیا، اسپین چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک جبکہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو فائنل ہارنے والی ٹیم بن گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More