شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

شاہین آفرید ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More