پنجاب کے 21اضلاع میں7 سے 10 محرم کے دوران موبائل فونز بندش کیلئے خط ارسال

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 21اضلاع میں 7اور 10 محرم کے دوران موبائل فون سروس کی بندش کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈی نیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کر گئے

جن اضلاع کے کئی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی ان میں بہاولنگر اور بہاولپورمیں 7اور 10محرم الحرام، رحیم یار خان9اور 10محرم الحرام، مظفر گڑھ، ڈی جی خان ، وزیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ راجن پور میں 10محرم الحرام، ننکانہ، نارووال، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین، گجرات اور میانوالی میں 9اور 10محرم الحرام، جھنگ ، بہاولنگر ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں 7اور10 کے علاوہ بھکر میں 8سے 10محرم الحرام کے دوران موبائل فون بندش شامل ہے۔

باجوڑ ضمنی الیکشن:شکست پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا قرار، رپورٹ طلب

پنجاب کے جن17 اضلاع میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی ان میں لاہور، قصور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور لودھراں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جن مذکورہ اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا کہا گیا ہے ان کے حساس اور مخصوص علاقوں کی فریکوئنسی بھی بھجوائی گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More