صنم جاوید جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔ 

صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق ایڈوکیٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ‏صنم جاوید کو ایک بار پھراسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا

پی ٹی آئی خاتون رہنما کے وکیل نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت صنم جاوید کو پولیس کے حوالے کیا۔ قبل ازیں عدالت نےصنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔

عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماصنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے صنم جاوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت میں پیش کیا ، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے صنم جاوید کے مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ۔

پی ٹی آئی خاتون رہنما کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ میری مؤکلہ کو بری کرچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ صنم کیخلاف کوئی قانونی شہادت اور ثبوت نہیں۔ لیکن تاحال میری مؤکلہ کو ہر بار بری ہونے کے بعد گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

گزشتہ روزگوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا تھا۔

صنم جاوید کی رہائی کے بعد ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More