ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل: انڈیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اردو نیوز  |  Jul 14, 2024

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سنینچر کو ایجبیسٹن میں کھیلے گئے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔

انڈیا چیمپئنز کی جانب سے امباتی رائیڈو نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، سعید اجمل کی گیند پر شرجیل خان نے ان کا کیچ لیا۔

گرکیرات سنگھ مان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یوسف پٹھان نے 16 بالز پر تین چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے عامر یامین نے دو جبکہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا چیمپئنز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔

سنیچر کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اتنا اچھا ثابت نہ ہوا۔

پاکستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ شعیب ملک 41، کامران اکمل 24 اور صہیب مقصود 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انڈیا کی جانب سے انوریت سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عرفان پٹھان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں صرف 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے (فائل فوٹو: سکرین گریب)خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہی پاکستان چیمپئنز نے انڈین چیمپئنز کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو سیمی فائنل میں 20 رنز سے ہرا کر فائنل تک پہنچی تھی۔

انڈیا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے سکواڈپاکستان چیمپئنز: کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، یونس خان (کپتان)، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، عامر یامین، سہیل تنویر، وہاب ریاض، سہیل خان۔

انڈین چیمپئنز: رابن اتھاپا، امبتی رائیڈو، سریش رائنا، یوراج سنگھ (کپتان)، یوسف پٹھان، عرفان پٹھا، پوون ناگی، ہربھجن سنگھ، وِنے کمار، انوریت سنگھ اور راہول شکلا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More