باجوڑ ضمنی الیکشن:شکست پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا قرار، رپورٹ طلب

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

صوبائی حکومت رکھنے کے باوجود،باجوڑ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راحت اللہ چوتھے نمبر پر رہے، جس سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی کے امیدوار کی شکست اور اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔

جولائی میں گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہتے ہیں باجوڑ میں شکست کی بنیادی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ہیں ،پارٹی میں ٹکٹ کے حوالے سے اختلافات تھے۔

تحریک انصاف کی شکست میں ایک وجہ اے این پی کے امیدوار کی جانب سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ایجنڈا تھا۔

پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

واضح رہے ضمنی انتخاب میں اے این پی کے نثار باز نے 11926 ووٹ لیے،آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More