پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

مریم نوازکا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے،سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفردخدمات سرانجام دیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری ؟پارٹی پوزیشن بھی سامنے آگئی

گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالرشپ دیا جائے گا۔

کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے،کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں 20 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

انٹرن شپ مکمل کرنے والے18تا 25سال تک نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا،انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد

پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائی جائے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے،انہوں نے کہا آج ہم اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو کب اور کون کرے گا؟انشاء اللہ اس سال پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More