توشہ خانہ کا نیا ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 ، 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

 توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 ،8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سزا کیخلاف اپیلیں منظور ، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرعدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔

آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More