امریکی ریسلر جان سینا کی شاہ رخ خان سے ملاقات

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

سابق امریکی ریسلر، ہالی ووڈ اداکار جان سینا اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے درمیان ملاقات، اننت امبانی کی شادی میں گھل مل گئے۔

جان سینا نے گزشتہ روز بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات بھی کی۔

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان نے میری زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

جان سینا کا اننت امبانی کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

جان سینا نے اپنے پیغام میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہت ہی یادگار ثابت ہوا ہے کیونکہ یہاں پر میری بہت سارے دوستوں کے ساتھ خصوصاً شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More