سندھ: نیگلیریا سے ایک ہفتے کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

امیبا نیگلیریا فولیری سندھ میں ایک ہی ہفتے کے دوران 3 جانیں لے گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا فولیری سے کراچی میں 2 اور حیدرآباد میں 1 شخص انتقال کرگیا۔ نگلیریا فولیری سے پہلا انتقال 5 جولائی کو کورنگی کراچی کے رہائشی شخص کا ہوا۔

حکام نے بتایا  کہ 11 جولائی کو ملیر کراچی کا نوجوان جناح اسپتال میں نگلیریا فولیری سے انتقال کر گیا۔ اسی طرح حیدرآباد کا 35 سال کا شخص بھی نیگلیریا فولیری سے کراچی کے اسپتال میں چل بسا تھا۔

کراچی: تیسرے شخص میں نیگلیریا کی تشخیص

محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں 12 سال میں نیگلیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں صرف 1 مریض 3 ماہ زندہ رہا۔ 2023ء میں نیگلیریا کا رپورٹ ہونے والا 1 مریض صحت یاب ہو گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More