شاہین، بابر اور رضوان کو پھر سے متحد کرنے کا مشن، 2 سابق کپتان سرگرم

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

لاہور: قومی کرکٹرز شاہین آفریدی، بابر اعظم اور رضوان کو پھر سے متحد کرنے کے لیے 2 سابق کپتان سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سابق کپتانوں نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کیے اور گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔

ایک اوپنر نے مل بیٹھنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ 2 نے نیم رضا مندی ظاہر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو شکست، بھارت نے  ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل جیت لیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی لاہور میں سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جائے گی۔

ابتدائی طور پر کانفرنس کال کے ذریعے گلے شکوے دور کرنے کا منصوبہ ہے۔

دوسری جانب ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا سکے۔ شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بھارتی باؤلر انوریت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 157 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان 19.1 اوورز میں پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے رابن اتھپا 10، امباتی رائیڈو50، گورکیرت سنگھ 34، یوسف پٹھان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عامر یامین نے 2 جبکہ وہاب ریاض، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More