فیصل آباد اور کوئٹہ میں آج موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

پاکستان کے دو شہروں فیصل آباد اور کوئٹہ میں آج 7 محرم الحرام کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دی۔ فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

پولیس حکام کی جانب سے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات 12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10 محر م کو موبائل سروس بند ہو گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More