ناسا کی جانب سے لی گئی خلا میں چاند نکلنے کی خوبصورت تصویر

سچ ٹی وی  |  Jul 13, 2024

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) باقاعدگی سے کائنات کی شاندار تصاویر لیتا رہتا ہے، اس بار اس نے چاند نکلنے کے منظر کو خلا سے کیمرے میں قید کیا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی حالیہ پوسٹ میں ایجنسی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر سے چاند طلوع ہونے کی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ تصویر ناسا کے خلاباز میتھیو ڈومینک نے کھینچی ہے جو تقریباً چار ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہ رہے ہیں۔ تصویر میں ایک بڑھتا ہوا چاند زمین کے اوپر نظر آ رہا ہے اور نیچے زمین کا رنگ نیلے پانی سے مشابہ دکھائی دے رہا ہے۔

ناسا نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تصویر میں نیلا اور سیاہ رنگ تصویر کے مرکز میں پھیلی ہوا ہے جبکہ چاند سفید ہے اور خلا کی سیاہی پر نمودار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More