اپنے وسائل سے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے ، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے۔

حکومت پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا، ہم نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے، معاہدے پر وفاقی وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہو گی، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی، ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، میرامقصد صرف قومی مفاد ہے، قومی مفاد کو آگے لے کرچلیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More