وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 1 لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا ملک بھر کے  ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرے گی، 3 سال کے دوران وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ مکمل کرے گی۔

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو پراجیکٹ کے لیے کاسٹ شئیرنگ پر فنڈ ریلیز کرے گی، تین سو ارب سے زائد کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزایشن کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور آئی سی ٹی نے ورکنگ پیپرز وزارت قومی غذائی تحفظ کو جمع کرادیے ہیں، ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ نے ورکنگ پیپرز وزارت کو تاحال جمع نہیں کرائے ہیں، وزارت قومی غذائی تحفظ منصوبہ کا پی سی ون جلد پلاننگ کمیشن منظوری کے لیے بھیجے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More